پابندیوں کو چیلنج، شمالی کوریا نے پھر میزائل داغے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-05-2022
پابندیوں کو چیلنج، شمالی کوریا نے پھر میزائل داغے
پابندیوں کو چیلنج، شمالی کوریا نے پھر میزائل داغے

 

 

پیانگ یانگ:۔ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے درمیان پوری دنیا تیسری عالمی جنگ کے خطرے سے دوچار ہے۔ ادھر شمالی کوریا نے بھی دنیا کو بڑا چیلنج دے دیا ہے۔ شمالی کوریا نے ایک بار پھر تمام پابندیوں کو چیلنج کرتے ہوئے میزائل داغے ہیں۔ جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔شمالی کوریا آئے روز کوئی نہ کوئی کام کر رہا ہے جس کی وجہ سے پڑوسی ممالک کی تشویش بڑھ رہی ہے۔

بدھ کو جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا کہ شمالی کوریا کی جانب سے ایک اور میزائل داغا گیا ہے۔ جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق شمالی کوریا نے مشرق میں ایک نامعلوم میزائل داغا ہے۔ اس میزائل اور اس کے ہدف کے بارے میں ابھی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ جنوبی کوریا کے حکام کو شمالی کوریا کی جانب سے میزائل داغنے پر تشویش ہے۔ ان کا خیال ہے کہ شمالی کوریا نے یہ میزائل ایک ایسے وقت میں فائر کیا جب شمالی کوریا بار بار جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

اس سے قبل شمالی کوریا نے ممنوعہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل فائر کرکے دنیا کو للکارا تھا۔ وہ بیلسٹک میزائل تقریباً 1100 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد بحیرہ جاپان میں گرنے سے پہلے چھ ہزار کلومیٹر سے زیادہ کی بلندی پر پہنچ گیا تھا۔ عام طور پر یہ بیلسٹک میزائل ایک مقررہ راستے پر چلتے ہوئے ہزاروں کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کر سکتا ہے۔ اس طرح اب امریکہ بھی شمالی کوریا کے میزائل حملے میں شامل ہو گیا ہے۔