برطانیہ طالبان کے ساتھ کام کرنے کو تیار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-07-2021
برطانیہ کا بڑا فیصلہ
برطانیہ کا بڑا فیصلہ

 

 

 لندن:برطانوی وزیردفاع بین والس نے اعلان کیا ہے کہ طالبان اقتدار میں آئے تو ان کے ساتھ کام کریں گے۔برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں وزیردفاع نے کہا کہ اگر طالبان افغانستان میں حکومت بنا لیتےہیں تو برطانیہ ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

 انہوں نے کہا کہ طالبان عالمی ضابطوں کی پاسداری کریں تو کام کیلئے تیار ہیں تاہم طالبان نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی توتعلقات پر نظرثانی کریں گے۔

برطانوی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ کام کرنا ایک متنازعہ معاملہ ہوگا، آپ کو امن کے لئے شراکت دار بننا ہوگا بصورت دیگر آپ کو تنہائی کا خطرہ ہے اور تنہائی کی وجہ سے وہ آخری بار کہاں تھے۔ برطانوی وزیردفاع کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب طالبان نے افغانستان کے 85 فیصد حصے قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔