جانسن ۔ میکرون ملاقات۔ باہمی امورپرگفتگو

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
بورس جانسن اور میکرون
بورس جانسن اور میکرون

 

لندن، لوٹن : برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کووڈ19کے خلاف عالمی جنگ میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیالات کیاہے۔10ڈائوننگ سٹریٹ نے کہا ہے کہ دونوں رہنما اس بات پر متفق ہیں کہ حکومتوں کے مابین کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے باہمی تعاون ضروری ہے۔

انہوں نے اس سال کے آخر میں برطانیہ، روس اور ایران میں ہونے والے ماحولیاتی تبدیلی کوپ _26 سمٹ کے بارے میں بھی گفتگوکی۔ ڈاوننگ اسٹریٹ نے کہا کہ مسٹر جانسن نے اب اینگلو فرانسیسی تعاون کو گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے کہ برطانیہ مکمل طور پر یورپی یونین سے باہر ہے اور مشترکہ کام کرنے کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھائے گا۔

مسٹر میکرون نے کہا ہے کہ ان کا یقین ہے کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی ایک غلطی ہے، انہوں نے گذشتہ ہفتے صحافیوں کو بتایا کہ برطانیہ کے ای یو سے انخلاء نے معاملات کو کئی طریقوں سے بہت مشکل بنا دیا ہے۔ (ایجنسی ان پٹ)