بلنکن کا دورہ ہند۔کیوں تڑپ گیا نیپال؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-07-2021
نیپال پر دباو
نیپال پر دباو

 

 

امریکی وزیر خارجہ کے دورہ ہند کے بعد ، چینی وزیر اعظم نے دیوا کو بلایا ۔ بی آر آئی پر کام میں تیزی لانے کا دباؤ ڈالا ہے۔ کھٹمنڈو۔ چینی وزیر اعظم لی شیانگ نے آج نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوا کو فون پر مبارکباد دیتے ہوئے چین کے ایک اہم منصوبے بی آر آئی کو آگے بڑھانے کی بات کی ہے۔

 دیوا میں چینی وزیر اعظم کا فون ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکہ نیپال حکومت پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ ایم سی سی لاگوکرے۔

 منگل کے روز ، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ہندوستان کے دورے میں ہی نیپال کے وزیر اعظم دیوا کو فون کیا تھا اور پارلیمنٹ میں جلد سے جلد قانون کو منظوبری دے کر لاگو کرنے کی بات کی۔

امریکی وزیر خارجہ کے فون کے اگلے ہی دن چینی وزیر اعظم نے دیوا کو فون کیا ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ چین نہیں چاہتا ہے کہ نیپال ایم سی سی حق میں ہو۔ اس کے برعکس ، امریکہ چاہتا ہے کہ نیپال بی آرآئ کے چنگل میں نہ پڑ جائے۔