بائیڈن کا نتن یاہو پر کشیدگی کم کرنے کا زور

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-05-2021
کشیدگی کم کرنے کی کوشش
کشیدگی کم کرنے کی کوشش

 

 

نیویارک :امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کو کم کرتے ہوئے غزہ تنازع میں جنگ بندی کی طرف آئیں۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بدھ کو بتایا کہ امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو ٹیلی فونک رابطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کہا ہے۔اسرائیل کے وزیراعظم نے اس سے قبل کہا تھا کہ وہ جنگ بندی کے لیے وقت کا تعین کر سکتے ہیں۔ کی فضائیہ نے فلسطین پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ غزہ میں برسراقتدار حماس کے عسکریت پسندوں نے سرحد پار راکٹ فائر کرنے کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔

مصر کی سکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ دونوں فریق ثالثوں کی مدد سے اصولی طور پر جنگ بندی پر راضی ہو گئے ہیں، تاہم اس کی تفصیلات ابھی طے کی جا رہی ہیں اور مذاکرات کو ناکامی سے بچانے کے لیے خفیہ رکھا جا رہا ہے، اس لیے کسی ڈیل سے انکار کیا جاتا ہے۔ تاہم ٹیلی فونک رابطے میں امریکی صدر بائیڈن نے نتن یاہو سے کہا کہ ’وقت آ گیا ہے کہ تنازع کی شدت کو کم کرنے کے لیے اسرائیل کشیدگی میں کمی لائے، جس میں دونوں اطراف سے عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔‘ وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق 'دونوں رہنماؤں نے غزہ میں رونما ہونے والے واقعات پر تفصیلی گفتگو کی، حماس اور دیگر دہشت گرد عناصر کی صلاحیتوں کو کم کرنے میں اسرائیلی پیشرفت اور امریکی و علاقائی حکومتوں کی سفارتی کوشش پر بھی بات کی گئی۔' ترجمان کے مطابق صدر بائیڈن نے وزیراعظم نتن یاہو سے کہا کہ ان کو توقع ہے کہ آج کشیدگی کم کرنے کی جانب واضح پیش رفت ہوگی جو جنگ بندی کے راستے کی طرف جائے گی۔ اسرائیل کی جانب سے وائٹ ہاؤس کے اس بیان پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔