بائیڈن کے مشیر کا ہندوستان کو مشوره : مزید کچھ ہفتے ہو سخت لاک ڈاؤن

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-05-2021
بائیڈن کے مشیر کا ہندوستان کو لاک ڈاؤن مشوره
بائیڈن کے مشیر کا ہندوستان کو لاک ڈاؤن مشوره

 

 

 نئی دہلی

بائیڈن انتظامیہ کے چیف میڈیکل ایڈوائزر اور امریکہ میں کورونا کی دھماکہ خیز صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے معروف ڈاکٹر انتھونی ایس فوچی نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ ہندوستان کو کورونا کے اس چکر کو توڑنے کے لئے کچھ ہفتوں' کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کی طرف جانا چاہئے۔

روزنامہ انڈین ایکسپریس کو دئے گیۓ ایک خصوصی انٹرویو میں ڈاکٹر فوچی نے کہا کہ ان کے ملک کو بھی اسی طرح کی صورتحال کا سامنا تھا جو آج ہندوستان کو ہے - 3 لاکھ سے زیادہ انفیکشن اور روزانہ تقریبا 3000 اموات - لیکن اس کا رخ موڑ دیا گیا۔

انہوں نے ہندوستان کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مندرجہ ذیل سفارشات پیش کیں جو کہ ان کے نزدیک از حد ضروری ہیں۔

چند ہفتوں کے لئے فوری طور پر لاک ڈاؤن: ان کا کہنا ہے کہ یہ وائرس کی منتقلی کے چکر کو توڑ دے گا اور حکومت کو ایک ونڈو پریڈ مہیا کرے گا تاکہ کووڈ ۔19 پر قابو پانے کے لئے وہ اہم درمیانی ، قلیل مدتی اور طویل مدتی اقدامات کرے۔

ہندوستان کو ایک بحران گروپ تشکیل دینا ہوگا جو آکسیجن ، دوائیں، پی پی ای کٹس اور دیگر چیزوں کی دستیابی پر غور کرے گی جو بیماری کے علاج کے لئے ضروری ہیں۔

 ہندوستان کے لئے ضروری ہے کہ وہ بہت کم وقت میں چین کی پیروی کرتے ہوئے میگا فیلڈ اسپتال بناے اور ان مریضوں کے لئے بستر تیار کریں جن کا اسپتال میں داخل ہونا ضروری ہے۔

ہندوستان کو پورے ملک میں آکسیجن اور دیگر ضروری سامان کی تقسیم کے لئے فوجی یا کسی بھی دوسرے قومی ادارے کا استعمال کرنا چاہئے۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہندوستان کو لازمی طور پر ویکسین تیار کرنی ہوگی تاکہ کورونا سے دیگر شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ۔

فوچی جو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے سربراہ بھی ہیں ، نے کہا کہ ہندوستان کو ایک مایوس کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے اور دنیا کو اس کی مدد کے لئے اکٹھا ہونا چاہئے کیونکہ ہندوستان نے دوسروں کی مدد کرنے میں سخاوت کا مظاہرہ کیا ہے۔