بنگلہ دیش: دو بڑی سرکاری تقریبات کا آغاز ہوا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-03-2021
بنگلہ دیش میں جشن
بنگلہ دیش میں جشن

 

 

 بنگلہ دیش میں آج بنگابندھو شیخ مجیب الرحمن کی صد سالہ یومِ پیدائش اور بنگلہ دیش کی آزادی کی گولڈن جوبلی سے متعلق دس روزہ طویل تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس پروگرام کا آج بنگا بندھو شیخ مجیب کے یومِ پیدائش کے دن آغاز کیا گیا اور یہ بنگلہ دیش کے یومِ آزادی کے موقع یعنی 26 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔ بنگلہ دیش کے صدر عبدالحمید اور وزیر اعظم شیخ حسینہ نے دورے پر آئے مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح کے ہمراہ، ڈھاکہ میں نیشنل پریڈ گراﺅنڈ کے مقام پر منعقد تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگابندھو شیخ مجیب الرحمن کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسانی حقوق اور آزادی کے علم بردار تھے اور وہ تمام ہندوستانیوں کے بھی ہیرو ہیں۔