بنگلہ دیش:صدرجمہوریہ ہند نےکالی مندرکا کیاافتتاح

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 17-12-2021
بنگلہ دیش:صدرجمہوریہ ہند نےکالی مندرکا کیاافتتاح
بنگلہ دیش:صدرجمہوریہ ہند نےکالی مندرکا کیاافتتاح

 

 

ڈھاکہ: صدر رام ناتھ کووند نے ڈھاکہ میں بحال شدہ سری رمنا کالی مندر کا افتتاح کیا، 1971 میں پاکستانی فوج کے ذریعے اسے مسمار کیے جانے کے پچاس سال بعد، اس مندر کو ہند-بنگلہ دیش ثقافتی اور روحانی تعاون کی علامت کے طور پر پیش کیا۔

صدر رام ناتھ کووند 1971 کی جنگ آزادی میں پاکستان سے بنگلہ دیش کی آزادی کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کے لیے اپنے ہم منصب ایم عبدالحمید کی دعوت پر بنگلہ دیش کا دورہ کر رہے ہیں۔

صدر رام ناتھ کووند اور خاتون اول سویتا کووند نے مرمت شدہ مندر میں پوجا کی۔ 1971 میں، پاکستانی فوج کے 'آپریشن سرچ لائٹ'، جس کا مقصد ملک کی مزاحمتی تحریک کوختم کرنا تھا، نے مندر کو مکمل طور پر تباہ کر دیاتھا۔

پاکستانی فوج نے مندر کو آگ لگا دی تھی جس کے سبب وہاں رہنے والے متعدد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ فی الحال مندر کی بحالی میں بھارت کی حمایت حاصل تھی۔ صدر کووند نے مندر کا افتتاح کرنے کے بعد ہندوستانی برادری سے بات کرتے ہوئے اسے "ماں کالی کا پرشاد " قرار دیا۔

انہوں نے کہا، "آج صبح، مجھے تاریخی رمنا کالی مندر میں تجدید شدہ رمنا کالی مندر کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ میں اسے ماں کالی کی طرف سے ایک نعمت سمجھتا ہوں۔"

انہوں نے کہا، "مجھے بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش اور ہندوستان کی حکومتوں اور لوگوں نے جنگ آزادی کے دوران پاکستانی فوج کے ہاتھوں منہدم کیے گئے مندر کی بحالی میں مدد کی۔"