بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ ستمبر میں آئیں گی ہندوستان

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 24-06-2022
 بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ ستمبر میں آئیں گی ہندوستان
بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ ستمبر میں آئیں گی ہندوستان

 

 

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ 6 ستمبر 2022کو نئی دہلی میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گی۔

دہلی میں دونوں اعلیٰ رہنماؤں کی ملاقاتوں کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ سفارتی ذرائع نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شیخ حسینہ 4 یا 5 ستمبر کو دہلی کے لیے روانہ ہوں گی اور 6 ستمبر کو مسٹر مودی سے ملاقات کریں گی جس کے لیے تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ ملاقات اسی روز متوقع ہے۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ سال 25 مارچ کو وزیر اعظم مودی بنگلہ دیش کی آزادی کے 50 سال مکمل ہونے پر دارالحکومت ڈھاکہ پہنچے تھے۔ اسی وقت مسٹر مودی نے وزیر اعظم حسینہ کو ہندوستان آنے کی دعوت دی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 16 دسمبر کو صدر رام ناتھ کووند نے وجے دیوس کی تقریبات میں شرکت کے لیے ڈھاکہ آئے تھے۔

ایک سال کے اندر ہندوستان کے صدر اور وزیر اعظم ڈھاکہ کے سفر پر آئے تھے۔ وزیر اعظم حسینہ بھی اس سال 6 ستمبر کو دہلی کا دورہ کریں گی۔

اس دورے کو 19 جون کو دہلی میں بنگلہ دیش اور ہندوستان کے درمیان مشترکہ مشاورتی کمیشن (جے سی سی) کی میٹںگ میں حتمی شکل دی گئی تھی۔