بنگلہ دیش:روہنگیا کورونا کئیر مرکز میں آگ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 04-01-2022
بنگلہ دیش:روہنگیا کورونا کئیر مرکز میں آگ
بنگلہ دیش:روہنگیا کورونا کئیر مرکز میں آگ

 

 

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں ایک کورونا کئیر مرکز میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جہاں روہنگیا مہاجر مریض موجود تھے۔

میڈیا کے مطابق آتش زدگی کا واقعہ بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں پیش آیا تاہم خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

آتش زدگی کا واقعہ اس کیمپ میں پیش آیا ہے جہاں پر کورونا کے مریض روھنگیا بیمار موجود تھے.

بنگلہ دیش کے فائربریگیڈ محکمے کے مطابق اوخیا شہر میں شام کے سات بجے آگ لگنے کا واقعہ رونما ہوا ہے اور کئی گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد آگ کو خاموش کردیا گیا۔ محمکے کے مطابق بارہ مریض کو کیمپ میں موجود تھے انکو بحفاظت ایک اور کیمپ میں منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

بعض گواہوں کے مطابق امکانی طور پر شاٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہے۔ گذشتہ مارچ کو کاکس بازار میں مہاجر کیمپ میں آگ لگنے کا واقعہ رونما ہوا تھا جس میں کم از کم پندرہ مہاجر ہلاک ہوئے تھے اور دس ہزار عارضی رہاشی کمرہ جل گیا تھا۔

مذکورہ کیمپ سال ۲۰۱۷ سے آباد ہے جہاں دس لاکھ کے لگ بھگ روہنگیا موجود تھے جو میانمارفوج اور بدھ شدت پسندوں کے خوف سے یہاں پناہ لینے آئے ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ )