کراچی میں شام چھ بجے کے بعد گھر سے نکلنے پرپابندی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 27-07-2021
مراد علی شاہ
مراد علی شاہ

 

 

کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر ان دنوں پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں ابھی تک کمی  واقعی نہیں ہوئی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ مشتاق مہر اور کمشنر کراچی نوید شیخ کو ہدایت کی ہے کہ کراچی میں شام 6 بجے کے بعد شہریوں کے غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے پر مکمل پابندی لگائیں۔

وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے آئی جی پولیس اور کمشنر کراچی کو یہ ہدایت کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں دی گئی۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق کراچی میں سندھ کے وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء ناصر شاہ، اکرام دھاریجو، مرتضیٰ وہاب، قاسم سومرو، آئی جی سندھ ، کمشنر کراچی اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ کراچی میں ٹیوشن سینٹرز چل رہے ہیں، شہر میں تمام ٹیوشن سینٹرز کو فوری بند کریں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سخت پریشانی کی بات ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں کورونا وائرس بڑھ رہا ہے۔