بغداد :داعش کا اہم اور سینئر رکن سامی جاسم کو گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-10-2021
داعش کا اہم اور سینئر رکن سامی جاسم کو گرفتار
داعش کا اہم اور سینئر رکن سامی جاسم کو گرفتار

 

 

بغداد:عراقی فورسز نےدہشت گردتنظیم داعش کے اہم اور سینئر رکن سامی جاسم کو گرفتار کرلیا ہے۔ عراقی وزیر اعظم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فورسز نے انتہا پسند تنظیم دولت اسلامیہ(داعش) کے اہم رکن کو گرفتار کیا ہے جو کہ ابو بکر البغدادی کا نائب اور داعش کے مالی امور کا انچارج تھا۔ مصطفی الکاظمی نے بتایا کہ فورسز نے دہشت گرد تنظیم کے رکن سامی جاسم کو عراق کی سرزمین کے باہر سے گرفتار کرکے ملک میں منتقل کیا ہے۔ یاد رہے کہ داعش کا لیڈر البغدادی سن 2019 میں امریکی قوتوں کی طرف سے شام میں مارا گیا تھا۔امریکی امور خارجہ نے سامی جاسم سمیت تنظِم کے دیگرلیڈروں کی گرفتاری پر انعام بھی رکھا ہوا تھا۔

داعش کا وزیر خزانہ سمی جاسم الجبوری کو کئی جہادی حلقے اسلامک اسٹیٹ یا دولتِ اسلامیہ کا وزیر خزانہ قرار دیتے تھے۔ ان کی نگرانی میں عراق کے داعش کے زیرقبضہ علاقوں میں ایسے مالی آپریشن جاری رکھے گئے جن سے داعش کی دولت میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔ ان آپریشن میں تیل اور گیس کی بلیک مارکیٹوں میں غیر قانونی فروخت بھی شامل تھی۔ فروخت کے اس غیر قانونی عمل میں قیمتی پتھر اور تاریخی نوادرات کو بیچنا بھی شامل تھا۔ وہ سن 2014 کے بعد سے داعش کی عراق میں مکمل شکست (سن 2017 کے اواخر) تک نام نہاد خلافت کے لیڈر ابوبکر البغدادی کی رفاقت میں سرگرم رہے تھے۔ شام کے مقام الرقہ، جو اس نام نہاد خلافت کا مرکز تھا، میں کرد عسکریت پسندوں نے اس جہادی گروپ کو مکمل شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔

امریکا کی مقرر کردہ سر کی قیمت ستمبر سن 2015 میں امریکی وزارتِ خزانہ نے سمی جاسم الجبوری کے سر کی قیمت پانچ لاکھ ڈالر مقرر کی تھی۔ اس کے علاوہ الجبوری کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل کر دیا گیا تھا۔