آيت اللہ سید ابراہیم ،ایران کے نو منتخب صدر

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
آيت اللہ سید ابراہیم
آيت اللہ سید ابراہیم

 

 

تہران

اطلاعات کے مطابق صدارتی امیدواروں محسن رضائی ، ناصرہمتی اور قاضی زادہ ہاشمی نے آيت اللہ سید ابراہیم رئيسی کو ملت کا منتخب صدر تسلیم کرتے ہوئے انہيں مبارکباد پیش کی ہے۔

دوسری جانب صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے بھی نئے صدر کا نام لئے بغیر مبارکباد پیش کی ہے، اب سے ذرا دیر پہلے اپنے ایک خطاب میں صدر حسن روحانی نے کہا کہ ان کی کامیابی پر باضابطہ طور سے مبارکباد کا پیغام بعد میں جاری کروں گا۔

مجلس شورای اسلامی کے اسپیکر محمد قالیباف نے بھی آيت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو صدر منتخب ہوجانے پر اپنی اور اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )