بغیر اجازت حج کی کوشش : دس ہزار ریال جرمانہ ہوگا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 29-06-2022
بغیر اجازت حج کی کوشش : دس ہزار ریال جرمانہ ہوگا
بغیر اجازت حج کی کوشش : دس ہزار ریال جرمانہ ہوگا

 

 

ریاض: سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ بغیر پرمٹ حج کرنے والے افراد کو دس ہزار ریال [تقریبا ساڑھے پانچ لاکھ روپے] جرمانہ کیا جائے گا۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نےمحکمہ امن عامہ کے ترجمان سامی الشویرخ کے حوالے سے بتایا کہ حج کے دوران امن اور قوائد کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لئے تمام اہم مقامات پر سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سعودی فورسز نے اب تک 19 افراد کو دھوکے بازی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

سعودی حکومت نے رواں سال حج کے دوران کرونا وائرس کے سبب صرف دس لاکھ افراد کو حج کی اجازت دی ہے۔ اس سے قبل سنہ 2201 میں تقریبا 31 لاکھ افراد نے حج ادا کرنے کی سعادت حاصل کی تھ