جمعے کو کس وقت سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
	 جمعے کو کس وقت سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا؟
جمعے کو کس وقت سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا؟

 

 

جدہ : سعودی فلکیاتی سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کو سورج ظہر کی اذان کے وقت خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔

عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابو زاھرۃ  نے کہا ہے کہ جمعہ 15 جولائی کو سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ اس طرح سورج کی طرف دیکھنے سے کعبہ شریف کی سمت کا تعین کیا جا سکتا ہے۔فلکیاتی سوسائٹی کا کہنا ہے کہ سورج دن کو 12 بج کر 27 منٹ پر اذان کے وقت 90 ڈگری کی بلندی پر ہوگا اور اسی وقت یہ خانہ کعبہ کے سامنے ہو گا۔ اسی وقت قبلے کی سمت بھی متعین کی جا سکتی ہے۔

فلکیاتی سوسائٹی نے بتایا کہ یہ اس سال کا دوسرا اور آخری واقعہ ہے جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ  آئندہ سال  2023 میں مئی میں بھی سورج خانہ کعبہ کے سامنے  ہو گا۔