لیبیا میں کشتی ڈوبنے سے 130 پناہ گزینوں کی موت کا خدشہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-04-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

طرابلس

لیبیا میں بحیرہ روم کے ساحل پر ایک کشتی ڈوب جانے سے اس میں سوار تقریباً 130 پناہ گزینوں کے موت کا خدشہ ہے۔

غیر سرکاری تنظیم ایس او ایس میڈیٹیرنی نے یہ اطلاع دی۔

تنظیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اوشین وائکنگ کشتی بدھ کو طرابلس کے شمال مشرق میں بحیرہ روم کے ساحل کے نزدیک سمندر میں ڈوب گئی۔

کشتی پر تقریباً 130 افراد سوار تھے۔ کافی تلاش کے بعد ان لوگوں کو پتہ نہیں چل سکا۔

(ایجنسی ان پٹ)