اجارت ملتے ہی مکہ پہنچنے لگے عازمین عمرہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-08-2021
اجارت ملتے ہی مکہ پہنچنے لگے عازمین عمرہ
اجارت ملتے ہی مکہ پہنچنے لگے عازمین عمرہ

 

 

مکہ

سعودی عرب میں عمرے کے لیے یومیہ 60 ہزار سے زیادہ زائرین کی اجازت ملتے ہی اندرون مملکت سے سعودی اور مقیم غیرملکی بڑی تعداد میں مسجد الحرام پہنچ رہے ہیں۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ کی جانب سے آٹھ شفٹوں میں روزانہ عمرے کے اجازت نامے جاری کیے جا رہے ہیں۔

اندرون مملکت سے سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں اس سہولت کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اسی دوران 12 سے 18 برس کی عمر کے افراد کو بھی اجازت ناموں کے اجرا سے طلبہ بھی بڑی تعداد میں مسجد الحرام پہنچنے لگے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں اگست کے آخر میں نیا تعلیمی سال شروع ہورہا ہے لوگوں کی کوشش ہے کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھایا جائے۔ مقدس مساجد کی انتظامیہ نے عمرہ زائرین کی بڑی تعداد کے پیش نظر سینیٹائزنگ، صفائی اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر کے انتظامات میں اضافہ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں حج و عمرہ و زیارۃ قومی کمپنی کے رکن ھانی العمیری نے کہا تھا کہ’ یکم محرم سے ماہانہ 20 لاکھ افراد عمرہ کریں گے- مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا ’عمرہ زائرین کی تعداد بڑھانے کے فیصلے سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ہوٹلوں، تجارتی مراکز’ ٹرانسپورٹ، ریستورانوں اور کاروبار میں اضافہ ہوگا۔‘ یاد رہے کہ اندرون ملک سے عمرہ، مسجد نبوی کی زیارت ِ، مسجد الحرام میں نماز کے اجازت ناموں کے اجرا کے لیے ویکسین شرط ہے۔ (ایجنسی ان پٹ)