اسلام آباد مارچ کی تاریخ کا اعلان اتوار کو

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-05-2022
اسلام آباد مارچ کی تاریخ کا اعلان اتوار کو
اسلام آباد مارچ کی تاریخ کا اعلان اتوار کو

 

 

 

 اسلام آباد: ایک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اتوار کو پشاور میں کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد اعلان کریں گے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب مارچ کس دن ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عوام کو تیاری کرنے کے کیے بتا رہے ہیں کہ اسلام آباد کی جانب مارچ 25 سے 29 مئی کے درمیان کسی دن ہوگا لیکن تاریخ کا حتمی اعلان وہ اتوار کو کریں گے۔

ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’یہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا انقلاب آ رہا ہے اور یہ جلسوں کے سلسلے کا ان کا آخری جلسہ ہے۔‘ عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں عوام کا سمندر آنے والا ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ ’جلد از جلد الیکشن کی تاریخ دو اور اسمبلیاں تحلیل کرو۔‘ ملتان میں جلسہ عام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ’مجھے یہاں آنے سے پہلے پیغام پہنچایا گیا کہ میری جان کو خطرہ ہے اس لیے مجھے بلٹ پروف شیشہ لگوانا چاہیے۔‘

سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ آج سب کو تیار کرنے آئے ہیں، 30 سالوں سے اقتدار پر قابض حکمرانوں کی قبریں کھودنے والی ہیں۔ ’دو خاندانوں اور مولانا کا وقت ختم ہو گیا ہے کیوں کہ قوم جاگ اٹھی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت، جو تجربہ کار ہونے کا دعویٰ کرتی تھی، نے چھ ہفتوں میں معیشت کو نقصان پہنچایا اور ڈالر 200 روپے تک پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگامی کا طوفان آیا ہوا ہے اور آئندہ مذید مہنگائی بڑھے گی۔ عمران خان کا کہنا تھا وہ چاہتے ہیں کہ یہ حکومت مزید چلے اور عوام کو ان کی نا اہلی کا پتہ چلے لیکن وہ اس کی اجازت نہیں دے سکتے کیوں کہ اس سے ملک برباد اور دیوالیہ ہو جائے گا۔ عمران خان نے کہا کہ دنیا میں کوئی انقلاب اس وقت تک کامیاب نہیں ہوتا جب نوجوان اور خواتین اس میں شریک نہ ہوں۔