آرامکو منافعے میں ایپل، گوگل اور ایمازون سے بھی آگے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 31-10-2021
آرامکو منافعے میں ایپل، گوگل اور ایمازون سے بھی آگے
آرامکو منافعے میں ایپل، گوگل اور ایمازون سے بھی آگے

 

 

ریاض : سعودی کمپنی آرامکو دنیا بھر میں سال 2021 کے سہہ ماہی منافعے میں بین الااقوامی ٹیکنالوجی کمپنیز گوگل اور ایپل سمیت ایمازون کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ اس فہرست میں آرامکو کی ہی نوعیت کی دوسری کمپنیز جیسے شیل اور ایگزون موبل بھی شامل تھیں۔

عرب نیوز کے مطابق تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی بدولت سال کی تیسری سہہ ماہی میں آرامکو کے منافعے میں 158 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

گذشتہ سال اسی عرصے کے دوران یہ منافع 114 ارب سعودی ریال یعنی 30 ارب امریکی ڈالر تھا لیکن رواں سال کی تیسری سہہ ماہی میں یہ منافع 359 ارب سعودی ریال یعنی 96 ارب امریکی ڈالر بنتا ہے۔ 3q.jpg گذشتہ سال اسی عرصے کے دوران یہ منافع 114 ارب سعودی ریال یعنی 30 ارب امریکی ڈالر تھا آرامکو کے سی ای او امین ناصر کا کہنا ہے کہ ’ہماری غیر معمولی کارکردگی اہم مارکیٹس میں بڑھنے والی معاشی سرگرمیوں کا نتیجہ ہے۔

جس سے ذرائع توانائی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ہماری کم اخراجات کی پوزیشن نے بھی اس میں کردار ادا کیا ہے۔ ہمارا معاشی نظم و ضبط اور ہمارے صارفین کو ضروری ذرائع توانائی اور کیمکلز کو پہنچانے کی ہماری صلاحیت بھی اس سلسلے میں اہم رہی ہیں۔‘

ان کے مطابق ’عالمی معیشت کو ابھی بھی چند مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ رسد کی سپلائی چین میں آنے والی مشکلات ہیں۔ لیکن ہم اس حوالے سے پرامید ہیں کہ مستقبل میں بھی توانائی کی طلب اسی طرح مستحکم رہے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’مستقبل کے پیش نظر ہم طویل المدت سرمایہ کاری پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم اپنے ماضی کے مطابق لو کاسٹ اور کم کاربن کے اخراج کی پالیسیز کو جاری رکھیں گے۔ تاکہ ہم اپنی کمپنی کے اثاثوں میں کاربن کے اخراج کو سال 2050 تک صفر فیصد تک لے جا سکیں جن میں گرین ہاوس گیسوں کے حوالے سے سکوپ ون اور سکوپ ٹو شامل ہیں۔