’عرب بھائی 1‘ سعودی عرب اور عراق کی فوجی مشقوں کا اختتام

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
عرب بھائی 1‘ سعودی عرب اور عراق کی فوجی مشقوں کا اختتام
عرب بھائی 1‘ سعودی عرب اور عراق کی فوجی مشقوں کا اختتام

 

 

ریاض:سعودی اورعراقی بری افواج نے مملکت کے شمالی علاقے میں ’عرب بھائی 1‘ کے عنوان سے فوجی مشقیں مکمل کرلیں۔

اختتامی تقریب میں سعودی بری افواج کے ڈپٹی کمانڈر میجرجنرل احمد المقرن، عراقی بری افواج کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل صائب المحیاوی، عراق میں سعودی آرمی اتاشی بریگیڈیئر ناصر السعدون اور مملکت میں متعین عراقی آرمی اتاشی بریگیڈیئر داود عبدالکریم موجود تھے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مشقوں کے دوران عسکری تصورات میں یکسانیت، فوجی مشقوں کے سناریو کے حوالے سے حربے آزمانے گئے۔

کمانڈ سسٹم سے نمٹنے، ہر سطح پر صورتحال کو کنٹرول کرنے کے علاوہ مقررہ سکیموں کے مطابق معروف مقامات پر جنگی حربے اپنانے کے حوالے سے کئی ورکشاپس ہوئے۔ سعودی عرب، افواج کی حربی استعداد میں اضافے، فیلڈ تجربات اور عسکری تصورات اور اصطلاحات میں یکسانیت کے لیے سال بھر برادراور دوست ممالک کے ساتھ فوجی مشقوں میں شرکت کرتا ہے۔

شمالی ریجن کے کمانڈر میجر جنرل صالح الزھرانی نے اس موقع پر کہا کہ’ فوجی مشقوں سے طے شدہ اہداف حاصل کرلیے۔ سعودی اور عراقی بری افواج کے دستوں نے کامیابی کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی اور اسلحہ پر کنٹرول کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے