ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فلسطین پر اسرائیلی حملے کو جنگی جرم قرار دیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-05-2021
ایمنسٹی انٹرنیشنل
ایمنسٹی انٹرنیشنل

 

 

 نئی دہلی

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فلسطین پر اسرائیلی بمباری کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ مہاجر کیمپ پر اسرائیلی بمباری کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ فلسطین میں مقیم غیر مسلح شہریوں پر اسرائیل کا حملہ جنگی جرم ہے۔ مزید یہ کہ بین الاقوامی میڈیا دفاتر پر اسرائیلی بمباری کی تحقیقات ہونی چاہئے ۔

واضح رہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ان حملوں میں اب تک 181 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے ۔