عمان :مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-09-2021
حکومت عمان کا اعلان
حکومت عمان کا اعلان

 

 

مسقط: عمان اگلے مہینے سے ان افراد کو جو کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوا چکے ہیں مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دے گا۔

عرب نیوز کے مطابق عمان کی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ وہ افراد جہنوں نے ویکسین لگوائی ہے مساجد میں جمعے کی نماز کے اجازت نامے حاصل کرنے کے لیے آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ وہ رضاکاروں کی ایک ٹیم بنائے گا تاکہ مساجد میں داخل ہونے والوں کی تصدیق ہوسکیں کہ انہوں نے ویکسین کی دو خوراکیں لگوائی ہیں۔ بیان میں مزید کہنا تھا کہ مساجد اور ان کی انیکسیز کو 50 فیصد گنجائش پر چلایا جائے گا۔ مساجد میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی پابندی پر عمل کرنا ہوگا۔ نمازیوں کو اپنا جائے نماز ساتھ لانا ہوگا اور ماسک بھی پہننا ہوگا۔