طالبان کشمیر میں ہند مخالف دہشت گرد تنظیموں کو فائدہ پہنچا سکتا ہے:امریکہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-10-2021
طالبان کشمیر میں ہند مخالف دہشت گرد تنظیموں کو فائدہ پہنچا سکتا ہے:امریکہ
طالبان کشمیر میں ہند مخالف دہشت گرد تنظیموں کو فائدہ پہنچا سکتا ہے:امریکہ

 

 

  واشنگٹن،ڈی سی: امریکی نائب وزیر دفاع کال( Dr. Colin H. Kahl ) نے کہا کہ ہندوستانی حکومت کو افغانستان کی صورتحال پر تشویش ہے۔افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر نائب وزیر دفاع نے امریکی قانون سازوں کو بتایا کہ ہندوستان کو افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تشویش ہے۔

انہوں نے افغانستان، جنوبی اور وسطی ایشیا کی سلامتی سے متعلق سماعت کے دوران سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے ارکان سے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ ہندوستانی افغانستان کی صورتحال کے بارے میں فکر مند ہیں۔  

سینیٹر گیری پیٹرز کے ایک سوال کے جواب میں کال نے کہا کہ ہندوستانی ان مسائل پر ہمارے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہمیں ہندوستان کے ان خدشات کے بارے میں فکر مند ہونا چاہئے کہ طالبان انتظامیہ خاص طور پر کشمیر کے آس پاس ہندوستان مخالف دہشت گرد تنظیموں کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اہم پارٹنر کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ہمارا عزم ہے۔ ہندوستان امریکہ کا واحد نامزد بڑا دفاعی پارٹنر ہے۔

سینیٹر جیک ریڈ کے ایک اور سوال کے جواب میں کال نے کہا کہ پاکستان ایک چیلنجنگ کردار پیش کرتا ہے لیکن وہ نہیں چاہتا کہ افغانستان دہشت گرد حملوں یا بیرونی حملوں کی محفوظ پناہ گاہ بنے۔