امیرجماعت اسلامی پاکستان کا طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-08-2021
امیرجماعت اسلامی پاکستان کا طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ
امیرجماعت اسلامی پاکستان کا طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

 

 

اسلام آباد

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے وفاقی حکومت سے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کو بہت بڑی کامیابی ملی ہے، حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ افغان حکومت کو تسلیم کرے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں کوئی فرق نہیں ہے، اب لوگوں کا جمہوریت پر اعتماد ختم ہو گیاہے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ پاکستان میں بھی اسلامی نظام چاہتے ہیں، پاکستانی عوام کے پاس انقلاب کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ ا سے قبل وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے نٹ شیل گروپ کی جانب سے منعقدہ ورچوئل افغانستان کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان یکطرفہ طور پر طالبان حکومت کو قبول نہیں کرے گا۔