پاکستانی سفیر: ہندوستان سے دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے پاکستان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-03-2021
 پاکستانی سفیرکا بیان
پاکستانی سفیرکا بیان

 

 

نئی دہلی۔ ہندوستان میں پاکستان کے سفیر آفتاب حسن خان نے پاکستان اپنے پڑوسیوں خاص طور سے ہندوستان سے دوستانہ تعلقات چاہتاہے۔

ساتھ ہی تمام معاملات بشمول کشمیرکو آپسی بات چیت سے حل کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس خطہ میں تمام ممالک کی ترقی کےلئے امن اور استحکام بہت ضروری ہے۔

پاکستانی سفیر کا یہ بیان پاکستان کے فوجی سربراہ قمرباجوہ اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے بیانات کے بعد آیا ہے ۔

جنہوں نے پچھلے دنوں ہندوستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔ اہم بات یہ ہے کہ دوسال بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیانآبی مسئلے پر بات چیت ہوئی ہے۔پاکستان کا سات رکنی وفد آیا ہے۔جس کی قیادت سید محمد مہر علی شاہ کررہے ہیں۔ ہندوستانی وفد کی قیادت پی کے سکسینہ کررہے تھے۔جن کے ساتھ سینٹرل واٹرکمیشن کےمشیران بھی تھے۔معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو آبی مسئلے پر ہر سال باہمی میٹنگ کرنی ہوتی ہے جو دوسال سے ٹھپ تھی۔