طالبان کے القاعدہ کے ساتھ گہرے روابط ہیں - غنی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-07-2021
اشرف غنی
اشرف غنی

 

 

کابل :افغانستان میں سیاسی اور سفارتی جنگ عروج پر ہے،اب افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ طالبان کے القاعدہ اور دیگر تنظیموں کے ساتھ گہرے روابط ہیں۔

 افغانستان کے دارالحکومت کابل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ طالبان افغانستان کو باغیوں کی پناہ گاہ بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت طالبان کی خواہش پوری نہیں ہونے دے گی، ہمارا مقصد افغانستان کی آزادی، مساوات اور 20 سال میں حاصل کی گئی کامیابیوں کا تحفظ ہے۔

 افغانستان کے صدر نے مزید کہا کہ ہم فوری اور دیرپا امن قائم کرنا چاہتے ہیں، دشمن جان لیں ہم کبھی سرینڈر نہیں کریں گے۔ اشرف غنی کایہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نے 5 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کیا لیکن طالبان ہم سے مذاکرات کے لیے رضا مند نہیں ہیں۔