بجنگ میں دہلی جیسی فضائی آلودگی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 05-11-2021
بجنگ میں دہلی جیسی فضائی آلودگی
بجنگ میں دہلی جیسی فضائی آلودگی

 

 

بجنگ: آلودگی کی وجہ سے جمعہ کو ہندوستان کی راجدھانی دہلی کو کہرے کی گھنی چادر اوڑھے دیکھا گیا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس اے کیو آئی پر پی ایم 2.5 ذرات کی سطح آج دہلی کے مختلف علاقوں میں 700 سے 900 کے درمیان تھی۔ جبکہ AQI کی محفوظ سطح 25 اور 70 کے درمیان سمجھی جاتی ہے۔ تاہم جہاں ہندوستان میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کا ذمہ دار دیوالی پر پٹاخے پھوڑنے کو قرار دیا جا رہا ہے، وہیں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں نہ تو دیوالی منائی گئی، نہ ہی پٹاخے جلائے گئے اور نہ ہی پرالی جلائی گئی، اس کے باوجود آلودگی کی ایک گھنی چادر پورے شہر کو گھیرے ہوئے ہے۔

بیجنگ میں جمعرات کو کئی علاقوں میں حد نگاہ 200 میٹر سے بھی کم تھی۔ اس کی وجہ سے دارالحکومت سے جڑنے والی کئی شاہراہیں بند ہو گئیں۔ اس کے علاوہ حکومت نے آلودگی سے بچنے کے لیے فیکٹریاں بند کرنے کے علاوہ بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے اسکولوں میں چھٹی کا اعلان بھی کیا ہے۔

چینی دارالحکومت میں آلودگی کی سطح ایسی تھی کہ بلند ترین عمارت کی چوٹی آلودگی کے دھویں میں گم ہو گئی۔ آلودگی کی اس بڑھتی ہوئی سطح کی وجہ بیجنگ-تیانجن-ہیبی کے علاقے میں صنعت کاری کا بڑھتا ہوا بوجھ ہے۔ ہر سال موسم سرما کے آغاز سے قبل اس علاقے میں شدید اسموگ نظر آتا ہے۔

خاص طور پر ان دنوں میں جب ہوا نہیں ہوتی۔ بیجنگ میں آج صبح AQI 250 کے قریب پہنچ گیا۔ یہ اس وقت کی صورتحال ہے جب چینی حکومت نے دارالحکومت میں بڑے ایئر پیوریفائر اور پیوریفائنگ سٹیشن قائم کر رکھے ہیں۔ اگلے ہفتے تک بیجنگ کو سائبیریا سے آنے والی ٹھنڈی ہوا سے کچھ راحت ملنے کی امید ہے۔