طالبان کے بعد انتہا پسندوں کے حوصلے بلند ہوں گے: کین میک کلم

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
  کین میک کلم
کین میک کلم

 


لندن: برطانوی خفیہ ادارے ایم آئی فائیو کے ڈومیسٹک سربراہ کا کہنا ہے کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے سے دیگر مقامات پر موجود حملوں کی منصوبہ بندی کرتے انتہا پسندوں کے حوصلے بلند ہوں گے۔

کین میک کلم کا یہ بھی کہنا تھا کہ طالبان ایسے انتہا پسندوں کو افغانستان میں ٹھکانے بھی فراہم کر سکتے ہیں جیسا کہ نائن الیون تک کیا جا رہا تھا۔

ذرائع کے  مطابق برطانوی سکیورٹی سروس ملٹری انٹیلی جنس سیکشن فائیو کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ برطانیہ کو دہشت گردی سے لاحق خطرہ ’حقیقی اور مسلسل ہے۔‘

نائن الیون حملوں کی بیسویں برسی سے چند گھنٹے قبل دیے جانے اس انٹرویو میں کین میک کلم کا کہنا تھا کہ ’ہمیں انتہاپسندی کو شکست دینے اور دہشت گردی سے محفوظ رہنے کے لیے ایک مسلسل عالمی جدوجہد کا سامنا ہے۔‘

برطانیہ میں دہشت گردی کا آخری بڑا واقعہ سال 2017 میں ہوا تھا جب کہ مانچسٹر شہر میں ایک کانسرٹ کو ایک بم دھماکے اور لندن کے دو پلوں پر چاقوؤں سے حملے کیے گئے تھے۔

برطانوی عہدیدار کین میک کلم کے مطابق گذشتہ چار سال کے دوران پولیس اور انٹیلیجنس سروسز نے حملوں کے 31 ایسے منصوبوں کو تدارک کیا ہے جو اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے عسکریت پسند طالبان کی کامیابیوں سے حوصلہ حاصل کریں گے۔