سعودی عرب: خادمہ کے انتقال پر اس کی بیٹی کو گود لے لیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-09-2021
ایک مثالی قدم
ایک مثالی قدم

 

 

جدہ:سعودی عرب کے الجوف ریجن میں مقیم سعودی شہری نے اپنی خادمہ کی بیٹی کوگود لے لیا۔ خادمہ جس کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا بچی کی پیدائش کے بعد کر گئی تھی 

سبق ویب نے ٹی وی چینل ایم بی سی کے حوالے سے مختصر دستاویزی فلم میں بچی کے بنگلہ دیشی والد حسن عابدین سے گفتگو پیش کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ الجوف ریجن میں جس سعودی شہری کے گھر میں ڈرائیور کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ اہلیہ بھی اسی گھر میں خادمہ کے طورپرملازم تھیـ

اہلیہ امید سے تھی جب ولادت کا وقت قریب آیا تو ہسپتال میں آپریشن کے ذریعے بچی کی ولادت ہوئی مگر اہلیہ کی طبیعت خراب ہو گئی اور وہ کومے میں چلی گئی جس کے بعد اس کا انتقال ہو گیاـ 

حسن عابدین کو ایک طرف اہلیہ کی جدائی کے صدمے کا سامنا تھا تو دوسری طرف نومولود بیٹی کی فکر کہ اس کی پرورش اور دیکھ بھال کس طرح ممکن ہو سکے گی ـ

 حسن عابدین کا کہنا ہے کہ جب اس مشکل صورتحال کا ذکر اپنے کفیل سے کیا تو اس نے بغیر کسی تردد کے مجھے کہا کہ بیٹی کی فکر نہ کرو اب سے یہ ہماری بیٹی ہو گی اور اسے اپنے بچوں کے ساتھ پالوں گا ـ

 بیٹی کی پرورش اور اس کی دیکھ بھال بہت بڑی ذمہ داری تھی مگر کفیل نے اس فکر سے مجھے آزاد کردیا کیونکہ میں تنہا اتنی بھاری ذمہ داری ادا کرنے کے قابل نہیں تھاـ

سعودی شہری عاید الشمری کا کہنا تھا کہ ’رات گئے حسن کا ٹیلی فون آیا تو اس نے روتے ہوئے کہا کہ اس کی اہلیہ انتقال کر گئی اب بچی کو کہاں لے جاوں 

 اپنے ڈرائیور کی پریشانی دیکھ کر اسے تسلی دی اور کہا کہ بیٹی کی فکر نہ کرو آج سے یہ ہماری بیٹی اور ہمارے بچوں کے ساتھ پرورش پائے گی ـ سعودی شہری نے اپنی بنگلہ دیشی خادمہ اور ڈرائیور کی نومولود بیٹی کو گود لے کرانسانیت کی مثال پیش کی اور اس بچی کا نام انہوں نے ’رحمہ ‘ رکھا جو اب اس کے بچوں کے ساتھ ہی رہتی ہے ـ