ہندوستانی نژاد امریکیوں کے بعد پاکستانی نژاد امریکی بھی بائیڈن کی ٹیم میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-03-2021
دلاور سید امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ
دلاور سید امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ

 

 

 نیو یارک

امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ جنوبی ایشیا کے ممالک سے تعلق رکھنے والے امریکی ماہرین پر کچھ زیادہ مہربان ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے- جو بائیڈن نے بیس ہندوستانیوں کو اپنی ٹیم میں شامل کر نے کے بعد تین پاکستانی نژاد امریکیوں کو بھی اپنی ٹیم میں جگہ دی ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی دلاور سید ایسے تیسرے پاکستانی ہیں جنہیں بائیڈن کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹویٹر پر اپنی تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے دلاور نے لکھا کہ وہ اس تقرری کو اعزاز سمجھتے ہیں اور وہ چھوٹے کاروباروں کی ہرممکن مدد کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ چھوٹے کاروباروں کی محنت نے ہی امریکہ کو مضبوط بنایا ہے ۔

 

میڈیا کے مطابق دلاور سید کی تقرری اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کے طور پر ہوئی ہے ۔