پانچ لاکھ افغان ملک چھوڑ سکتے ہیں ۔اقوام متحدہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
لاکھوں افراد ملک چھوڑنے کو بے چین
لاکھوں افراد ملک چھوڑنے کو بے چین

 

 

نیویارک:اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا ہے کہ افغانستان میں حالیہ بحران ک باعث تقریباً پانچ لاکھ افغان شہری ملک چھوڑ سکتے ہیں۔ 

یو این ایچ سی آر نے ہمسایہ ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی حفاظت کے لیے اپنی سرحدیں کھلی رکھیں۔

ڈپٹی ہیومن کمشنر برائے مہاجرین کیلی کلیمنٹس نے جنیوا میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ’اگر تعداد کے حوالے کہا جائے تو ہم پانچ لاکھ کے قریب پناہ گزینوں کی تیاری کر رہے ہیں۔ صورتحال بہت خراب ہے۔‘

افغانستان میں انڈیا کا کردار بہت منفی رہا: ڈی جی آئی ایس پی آر ‘اگرچہ ہم اس وقت بڑی تعداد میں افغان شہریوں کو ملک چھوڑتے نہیں دیکھا۔

افغانستان کی صورتحال توقع کے برخلاف بہت تیزی سے تبدیل ہوئی ہے۔‘ دوسری طرف جمعے کو اقوام متحدہ کے ادارے عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہسپتالوں میں میڈیکل سپلائی کی کمی ہے اور جلد ہی وہاں میڈیکل سٹاف کی کمی بھی واقع ہو سکتی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسیز کے ڈائریکٹر رِک برینن کا کہنا تھا کہ ’ہمارے پاس بہت تھوڑے دنوں کی سپلائی رہ گئی ہے اور ہم مزید ادویات پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’کابل میں دھماکے کے بعد ایک ہسپتال میں کام کرنے والی اٹلی کی این جی او پر بہت بوجھ ہے۔ ان کو میڈیکل سپلائی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

‘ رِک برینن نے کہا کہ جمعرات کو ہونے والے دھماکے سے پہلے بھی میڈیکل سپلائی کی ضرورت تھی اور ڈبلیو ایچ او نے طالبان کے کنڑول کے بعد تین جہازوں پر مشتمل سپلائی روک دی تھی۔

 اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ میڈیکل سپلائی کے لیے دوسری آپشنز دیکھ رہی ہے جس میں مزار شریف کو استعمال کرنا بھی شامل ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسیز کے ڈائریکٹر نے کہا کہ انہیں میڈیکل سٹاف کی کمی کا بھی خدشہ ہے اور ان میں سے بہت سارے ملک چھوڑ رہے ہیں۔ ’ہم سن رہے ہیں کہ صحت کے حکام اور عملہ ملک چھوڑ رہا ہے۔ ہمارے لیے ہر سکیٹر میں یہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔‘