افغانستان:بش بازارکا نام،اب بازارمجاہدین

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 13-10-2021
افغانستان:بش بازارکا نام،اب بازارمجاہدین
افغانستان:بش بازارکا نام،اب بازارمجاہدین

 

 

کابل: افغانستان میں برسر اقتدار آنے والی طالبان حکومت نے کابل کے مشہور ’بش بازار‘ کا نام تبدیل کر دیا۔ یہ بازار 2001 میں افغانستان پر امریکی حملے کے بعد قائم ہوا تھا اور اس کا نام اُس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے نام پر ’بش بازار‘ رکھا گیا تھا۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے اب اس بازار کا نام ’مجاہدین بازار‘ رکھ دیا ہے اور بازار کے داخلی دروازے پر نئے نام کا بینر بھی لگا دیا ہے۔

اس سے قبل طالبان کابل کے ہوائی اڈے اور کابل یونیورسٹی کا نام بھی تبدیل کر چکے ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ )