افغانستان:طالبان نے80 قیدیوں کو رہا کر دیا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 25-01-2022
افغانستان:طالبان نے80 قیدیوں کو رہا کر دیا
افغانستان:طالبان نے80 قیدیوں کو رہا کر دیا

 

 

ہلمند: پڑوسی ملک افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے صوبۂ ہلمند کی جیل سے 80 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

ترجمان طالبان حکومت نے ان 80 قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔

طالبان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رہائی پانے والے افراد منشیات کے استعمال کے الزام میں گرفتار تھے۔

ترجمان طالبان حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ قیدی علاج کے بعد تندرست ہو گئے تھے جس کے بعد اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کی ضمانت پر رہا کیے گئے۔ (ایجنسی(