افغانستان : آپریشن میں 233 طالبان کی ہلاکت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-07-2021
طالبان کو بڑا جھٹکا
طالبان کو بڑا جھٹکا

 

 

افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان اور افغان فورسز میں جھڑپیں جاری ہیں۔ افغان وزارت دفاع نے افغان فورسز کے آپریشن میں 233 طالبان کی ہلاکت اور صوبے سمنگان کے ضلع درہ صوف کا قبضہ طالبان سے واپس لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب افغان حکومت اور طالبان کے درمیان عید کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان نہ ہوسکا، دوحہ مذاکرات کسی واضح پیش رفت کے بغیر ختم ہوگئے۔ فریقین نے تنازع کے حل تک پہنچنے کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ علاوہ ازیں امریکا نے طالبان سے افغانستان میں پُرتشدد کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔