افغانستان کے پڑوسی ممالک مہاجرین کے لئےاپنی سرحدیں کھول دیں:یواین

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-08-2021
افغانستان کے پڑوسی ممالک مہاجرین کے لئےاپنی سرحدیں کھول دیں:یواین
افغانستان کے پڑوسی ممالک مہاجرین کے لئےاپنی سرحدیں کھول دیں:یواین

 

 

جنیوا

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے افغانستان کے ہمسایہ ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرحدیں کھلی رکھیں۔

بین الاقوامی ادارے کو خدشہ ہے کہ افغانستان میں طالبان کی جانب سے ایک درجن سے زائد صوبائی دارالحکومتوں پر چڑھائی کے نتیجے میں ملک میں شدید بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

یو این ایچ سی آر کے ترجمان کے مطابق سرحدیں بند ہونے کی وجہ سے شہری محفوظ مقامات تک نہیں پہنچ سکیں گے، جس سے جانی نقصان بڑھنے کا خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ انسانی ہمدردی کے اقدامات میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔ ادھر ورلڈ فوڈ پروگرام نے افغانستان میں خوراک کی ممکنہ قلت کی جانب اشارہ کیا ہے۔