افغانستان:مزاحمتی فورسز نے تین اضلاع کو طالبان سے دوبارہ چھین لیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-08-2021
جیت کا جشن
جیت کا جشن

 

 

کابل : افغانستان پر یوں تو طالبان نے ہنستے کھیلتے قبضہ کرلیا لیکن اب حالات نرم نہیں بلکہ گرم ہوتے نظر آرہے ہیں ۔ ملک کے کئی حصوں میں طالبان کے خلاف مزاحمت نے زور پکڑ لیا ہے۔ پہلے کابل میں خواتین نے طالبان کے سامنے مظاہرے شروع کئے تھے اور پھر جلال آباد سے ہرات اور قندھار تک قومی پرچم کے تنازعہ پر عوامی طوفان اٹھ کھڑا ہوا تھا۔ اب افغانستان کے کئی علاقوں سے طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت نے صورتحال کو مزید بدلنا شروع کردیا ہے ۔

مزاحمتی فورسز نے افغانستان کے تین اضلاع کو طالبان سے دوبارہ چھین لیاہے ۔ خیر محمد اندرابی کے تحت عوامی مزاحمتی فورسز نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے تین اضلاع-پول حصار ، دی صلاح اور بانو کو دوبارہ طالبان کے کنٹرول سے واپس لے لیا۔

مزاحمتی قوتیں اب دوسرے اضلاع کی طرف پیش قدمی کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے عام معافی کے جذبے کے مطابق کام نہیں کیا۔ افغان نیوز ایجنسی اسوکا نے کہا کہ "متعدد طالبان ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ اب جس طرح طالبان مخالف مزاحمت میں شدت آتی جارہی ہے اس نے یہ اشارہ دیدیا ہے کہ آنے والے دن خود طالبان کے لئے ہی مشکل ہونے والے ہیں ۔