افغانستان: طالبان نواز عالم کا داعش کے ہاتھوں قتل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 11-08-2022
 افغانستان: ان طالبان نواز عالم کا داعش کے ہاتھوں قتل
افغانستان: ان طالبان نواز عالم کا داعش کے ہاتھوں قتل

 

 

کابل :افغانستان میں میں امریکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے یوں تو حکومت سنبھال لی مگر  حکومت سازی طالبان کے لئے ٹیڑھی کھیر ثابت ہوئی ہے - اب ملک میں طالبان اور داعش میں ٹکراؤ شروع ہوگیا ہے - اسی سلسلے میں کابل میں منگل کو ایک بڑا حملہ ہوا ہوا -افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مبینہ خودکش حملے میں معروف ’عالم دین‘ شیخ رحیم اللہ حقانی کی موت واقع ہو گئی ہے۔ وہ افغان طالبان کے قریب تھے اور شدت پسند تنظیم داعش کے بارے میں سخت موقف رکھتے تھے۔

اس حملے اور ہلاکت کے بعد یہ بات ثابت ہوگئی کہ  میں افغانستان میں طالبان کا سب سے بڑا دشمن داعش ہی ہے  -

رحیم الله حقانی کی موت کی تصدیق افغان طالبان کے نائب ترجمان بلال کریمی نے ٹوئٹر پر کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’افغانستان کی عظیم ہستی اور عالم دین شیخ رحیم اللہ حقانی بے رحم دشمن کے ظالمانہ حملے میں شہادت کے بلند ترین مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

شیخ رحیم اللہ حقانی پر مقامی مدرسے میں خودکش حملہ ہوا۔ کابل کے جس علاقے میں حملہ ہوا وہاں پر انٹیلیجنس کے ضلعی سربراہ عبدالرحمٰن نے شیخ رحیم اللہ حقانی موت کی تصدیق کی ہے۔ روئٹرز کے مطابق چار طالبان ذرائع سے پتہ چلا کہ ’ایک معذور شخص نے مدرسے میں داخل ہو کر خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا جو اس نے مصنوعی ٹانگ میں بھرا ہوا تھا۔‘

شیخ رحیم الله حقانی کا تعلق افغانستان سے تھا۔ وہ افغان طالبان کے بہت قریب سمجھتے جاتے تھے تاہم افغانستان کی موجودہ حکومت میں ان کا کوئی عہدہ نہیں تھا۔ گذشتہ سال افغانستان پر طالبان کے قبضے کے وقت ان کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی تھیں جن میں وہ طالبان قیادت کے ساتھ دیکھے گئے تھے۔

شیخ رحیم اللہ حقانی داعش کے بارے میں سخت موقف رکھتے تھے۔ وہ افغان طالبان کے بہت قریب سمجھتے جاتے تھے تاہم افغانسان کی موجودہ حکومت میں ان کا کوئی عہدہ نہیں تھا۔