دوحہ معاہدہ:افغان امن مختصر ترین راستہ : طالبان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-03-2021
امن کی تلاش میں اختلاف رائے کی رکاوٹیں
امن کی تلاش میں اختلاف رائے کی رکاوٹیں

 

 

کابل۔افغانستان میں بحالی امن کےلئے عالمی برادری کی کوششیں جاری ہیں ،مذارات کا دور دوحہ سے ماسکو تک پہنچ چکا ہے لیکن ابتک یہ بات واضح نہیں ہوسکی ہے کہ اونٹ کس کرونٹ بیٹھے گا۔اختلاف رائےکا سلسلہ جاری ہے،بات بات پر ئکراو کا ماحول بن جاتا ہے اب افغانستان میں قیام امن کے لئے سرگرم عالمی طاقتوں کو طالبان کی طرف سے تنبیہ سامنے آئی ہے۔ طالبان کی طرف سے امریکی صدر جو بائیڈن کے افغانستان سے فوج کے انخلاء کی طے شدہ ڈیڈ لائن پر کار بند نہ رہ پانے کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

طالبان نے کہا ہے کہ دوحا معاہدہ ہی پرامن افغانستان کے قیام اور 20 سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے سوجھ بوجھ بھرا مختصر ترین راستہ ہے۔ امریکی صدر کے بیان پر ردعمل میں افغان طالبان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے دوحا معاہدے اور غیر ملکی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق مبہم بیان دیا، بعض نیٹو ممبر بھی افغانستان میں قیام کی توسیع کےخواہاں ہیں۔

طالبان کا مزید کہنا ہے کہ امارات اسلامی معاہدے میں کیے گئے اپنے وعدوں پر مضبوطی سےکاربند ہے اور ان کی خواہش ہے کہ امریکا بھی دوحا معاہدے پر مضبوطی سےکاربند رہے۔