افغانستان بحران:عالمی برادری متحد ہو: جی سیون

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-08-2021
 برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب
برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب

 

 

 لندن: جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے افغانستان کے معاملے پر متحد ہو جائیں اس سے پہلے کہ یہ مسئلہ مزید سنگین ہوجائے۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’جی سیون کے وزرا بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ سب ایک مقصد کے لیے متحد ہو جائیں تاکہ افغانستان میں بحران کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔

جی سیون کے قیادت اس وقت برطانیہ کے پاس ہے اور ان ممالک میں امریکہ، اٹلی، فرانس، جرمنی، جاپان اور کینیڈا شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’افغانستان کے بحران کو حل کرنے کے لیے بین الاقوامی کوشش کی ضرورت ہے۔

افغانستان میں حکومتی کونسل قائم کی جاسکتی ہے: ممبر طالباندوسری طرف طالبان کے ایک سینیئر ممبر نے بتایا ہے کہ ’افغانستان میں ایک حکومتی کونسل قائم کی جاسکتی ہے، جبکہ طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ مجموعی طور پر انچارج ہوں گے۔

طالبان کی فیصلہ ساز شوریٰ کے رکن وحید اللہ ہاشمی نے بتایا کہ ’طالبان سابق پائلٹوں اور افغان فوج کے پاس جائیں گے اور انہیں اپنے ساتھ شامل ہونے کی دعوت دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’کوئی جمہوری نظام نہیں ہوگا کیونکہ اس کی ہمارے ملک میں گنجائش نہیں ہے۔ ہم اس پر

کوئی بحث نہیں کریں گے افغانستان میں کس طرح کا نظام ہوگا۔ یہ بہت واضح ہے کہ یہاں شریعت نافذ ہوگی۔

وحید اللہ نے کہا کہ ’وہ اس ہفتے طالبان قیادت کے اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں گورننس کے معاملات پر بات چیت ہوگی۔‘