افغانستان : شیعہ مسجد میں دھماکہ ۔ 32 ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-10-2021
افغانستان : شیعہ مسجد میں دھماکہ ۔ 32 ہلاک
افغانستان : شیعہ مسجد میں دھماکہ ۔ 32 ہلاک

 

 

 

قندھار:افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں شیعہ برادری کی ایک مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران دھماکہ ہوا ہے۔ یہ دو ہفتوں کے دوران ہونے والا دوسرا دھماکہ ہے۔ 

 دھماکے کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق کم از کم 32 افراد ہلاک اور 15 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

 قندھار کے مرکزی ہسپتال کے ڈاکٹر نے بتایا کہ ’اب تک ہمارے ہسپتال میں سات لاشیں اور 13 زخمیوں کو لایا جا چکا ہے۔ دوسری جانب طالبان ترجمان بلال کریمی نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’دھماکہ نماز جمعہ کے دوران ہوا ہے اور ایسا ہی ایک حملہ گذشتہ جمعے بھی ہوا تھا۔‘ اس حوالے سے انہوں نے مزید اطلاعات تو فراہم نہیں کی تاہم یہ کہا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں

 یاد رہے کہ اس قبل گذشتہ ہفتے بھی شیعہ برادری ہی کی مسجد میں جمعہ کے روز ایک خود کش حملہ ہوا تھا جس میں 46 کے قریب افراد ہلاک اور 140 افراد زخمی ہوئے تھے۔

ایک عینی شاہد نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ انہوں نے تین دھماکوں کی آوازیں سنی، ’ایک مسجد کے مرکزی دروازے سے ائی، ایک مسجد کے جنوب سے اور تیسرے دھماکے کی آواز اس مقام سے آئی جہاں نمازی وضو کرتے ہیں۔‘