افغانستان:امریکی،اتحادی افواج اور افغان شہریوں کے بعدامریکی سفیربھی روانہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 31-08-2021
افغانستان:امریکی،اتحادی افواج اور افغان شہریوں کے بعدامریکی سفیربھی روانہ
افغانستان:امریکی،اتحادی افواج اور افغان شہریوں کے بعدامریکی سفیربھی روانہ

 

 

واشنگٹن

امریکہ اور اتحادی افواج نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی مکمل ہونے سے قبل جنگ زدہ ملک سے 123000 سے زائد شہریوں کو محفوظ نکالا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر کینتھ میکینزی نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ مسٹر میکینزی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ’’امریکی اور اتحادی افواج نے 123000 سے زیادہ شہریوں کو نکالا ہے‘‘۔

افغانستان میں امریکی سفیر راس ولسن اور میجر جنرل کرس ڈونہیو سی 17 طیارے میں امریکہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر کینتھ میکینزی نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ مکینزی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ’’افغانستان سے روانہ ہونے والا آخری سی 17 طیارہ پیر کی دوپہر 3 بجکر 29 منٹ پر حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر روانہ ہوا۔

طیارے میں میجر جنرل کرس ڈونہیو اور افغانستان میں امریکی سفیر راس ولسن سوار تھے۔ (ایجنسی ان پٹ )