افغان سرزمین کا غلط استعمال نہیں ہوگا۔طالبان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
طالبان کی روس کو یقین دہانی
طالبان کی روس کو یقین دہانی

 

 

 کابل: طالبان نے 5 ممالک سے متصل اہم سرحدوں اور تجارتی گزرگاہوں سمیت افغانستان کے 85 فیصد علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور ایک ملاقات میں روسی ایلچی کو افغان سرزمین کے کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 روس میں طالبان کے ایک وفد نے افغانستان کے لیے روس کے خصوصی ایلچی ضمیر ابلوف سے ملاقات کی اور افغانستان کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

 ملاقات کے دوران روس کے افغانستان کے خصوصی ایلچی نے طالبان کے افغانستان میں طاقتور ہونے سے شمالی علاقوں میں سابق سوویت وسطی ایشیائی ممالک کے غیر مستحکم ہونے کی تشویش کا اظہار کیا

 اب طالبان نے وسطی ایشیائی ممالک کی سرحدوں کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور افغانستان میں غیر ملکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کی سلامتی کی ضمانت بھی دی۔

 طالبان کے ترجمان طالبان سہیل شاہین نے بھی تصدیق کی کہ ماسکو ملاقات میں ہمارے وفد نے روس یا پڑوسی ممالک پر حملہ کے لیے افغان سرزمین استعمال نہیں ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔