ایک عورت نے سات جڑواں بچوں کو دیا جنم

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 17-10-2021
ایک عورت نے سات جڑواں بچوں کو دیا جنم
ایک عورت نے سات جڑواں بچوں کو دیا جنم

 

 

ایبٹ آباد: پاکستان کے شمالی مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر ایبٹ آباد میں ایک خاتون رخسانہ کے ہاں سات بچوں کی ولادت ہوئی ہے۔

میڈیکل تاریخ کا یہ انوکھا واقعہ نجی میڈیکل کالج سے منسلک ٹیچنگ ہسپتال جناح انٹرنیشنل ایبٹ آباد میں ماہر امراض نسواں ڈاکٹر حنا فیاض کی نگرانی میں پیش آیا۔ بچوں کے والد یار محمد کے مطابق ’’تمام نومولود بچوں اور ان کی ماں کی طبیعت مستحکم ہے۔‘‘

وہ چار بیٹے اور تین بیٹیوں کی ولادت پر بہت خوش ہیں۔ بچوں کو ہسپتال کی نرسری جبکہ ماں کو آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر بچے اور ماں مستحکم ہیں۔

بچوں کی پیدائش قبل از وقت ہوئی ہے اس لیے ہوسکتا ہے کہ ان کو کچھ دن نرسری میں رکھنا پڑے۔ یار محمد کا تعلق ضلع بٹگرام سے ہے۔

ان بچوں سے پہلے بھی دو بچیاں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’اب ان بچوں کی پرورش اور تربیت ان کے لیے بالکل بھی مشکل نہیں ہو گی کیونکہ وہ مشترکہ خاندانی نظام میں رہائش پذیر ہیں جہاں پر سب خاندان والے ان کی مدد کریں گے۔‘ (ایجنسی ان پٹ )