ملا ہیبت اللہ کی نئی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
ملا ہیبت اللہ کی نئی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل
ملا ہیبت اللہ کی نئی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل

 


آواز دی وائس،ایجنسی

طالبان کے سینیئر رہنما ملا ہیبت اللہ کی نئی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

 میڈیارپورٹس کے مطابق ملا ہیبت اللہ نے طالبان کی کمان 2016 میں سنبھالی تھی۔

ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد امیر کے انتخاب کے لیے شدید اختلافات ہوئے تھے اور ملا عمر کے صاحبزادے ملایعقوب نے مبینہ طور پر خود کو امارات کے لیے سب سے موزوں قرار دیا تھا۔

کم عمر اور ناتجربہ کار ہونے کی وجہ سے ملایعقوب کو امیر منتختب نہیں کیا گیا۔ ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے 2016 سے لیکر اب تک طالبان کو متحڈ ، منظم ، اور مضبوط تر بناکر اپنی قابلیت ثآبت کی ہے۔

ترجمان طالبان زبیع اللہ مجاہد اس افواہ کو کئی بار مسترد کرچکے ہیں ، لیکن اب انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ امیر طالبان ملا ہیبت اللہ اخونزادہ شروع دن سے ہی قندھار ہی میں موجود ہیں اور حکومت سازی کی سربراہی کررہے ہیں اور وہ بہت جلد منظر پر آئیں گے ۔