کورونا کا شکار عمران خان کی ایک تازہ تصویر منظرعام پر آگئی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
کورونا کا شکار
کورونا کا شکار

 

 

کورونا کا شکار پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی ایک تازہ  تصویر منظرعام پر آگئی۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی وزیر اعظم کا فوٹو پھیل رہا ہے جس میں وہ مسکراتے نظر آرہے ہیں۔

عمران خان کی تصویران کےمعاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے جاری کی۔

ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ ’ اللہ کا شکر ہے آپ کی دعاؤں سے وہ پرسکون ہیں۔ معاونِ خصوصی نے یہ بھی کہا کہ آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ۔

دوسری جانب عمران خان کی کورونا وائرس سے جلد صحتیابی کیلئے پی ٹی آئی کی جانب سے اونٹ اور بکروں کا صدقہ کرنے کی خبر بھی ہے۔ انصاف ہاؤس میں اونٹ اور بکروں کا صدقہ دیا گیا اور عمران خان اور خاتون اول کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

یاد رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ہفتے کے روز کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد دونوں نے گھر میں ہی قرنطینہ اختیار کرلیا ہے۔