لیبیا کے ساحل پر کشتی پلٹنے سے 57 افراد جاں بحق

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 27-07-2021
لیبیا کے ساحل پر کشتی پلٹنے سے 57 افراد جاں بحق
لیبیا کے ساحل پر کشتی پلٹنے سے 57 افراد جاں بحق

 

 

طرابلس

لیبیا میں خمس سال کے قریب سمندر میں کشتی پلٹنے کے نتیجے میں کم از کم 57 افراد ڈوب گئے۔

بین الاقوامی مہاجرین تنظیم کے ترجمان صفا مشہلی نے ٹویٹر پر یہ اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ پیر کے روز لیبیا کے ساحل خمس کے قریب کشتی پلٹنے کے نتیجے میں کم سے کم 57 افراد سمندر میں ڈوب گئے۔

مہلوکین میں 20 خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ لیبیا کے کوسٹ گارڈ اور ماہی گیروں نے 18 افراد کو بچالیا ہے۔

حادثے میں زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ انجن کی خرابی کے سبب کشتی رک گئی تھی اور خراب موسم کے سبب یہ سمندر میں ڈوب گئی۔ اس سے قبل بدھ کے روز بھی کشتی سے گر کر کم از کم 20 افراد سمندر میں ڈوب گئے تھے۔ (ایجنسی ان پٹ )