کشمیر میں کیوں چھا گئی ریپر حمیرا جان

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 14-03-2022
کشمیر میں کیوں چھا گئی ریپر حمیرا جان
کشمیر میں کیوں چھا گئی ریپر حمیرا جان

 


آواز دی وائس، سری نگر

 جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کی ایک نوعمر لڑکی حمیرہ جان اپنی موسیقی کے ساتھ انٹرنیٹ پر ایک نئے ریپر کے طور پر ابھر رہی ہیں، جسے انٹر نیٹ کے شائقین بہت زیادہ پسند کر رہے ہیں۔

وہ گاندربل کے تھونے کنگن کی رہنے والی ہیں۔ ان کے والد کا نام معراج الدین ماگرے ہے۔ ان کی 13 سالہ ہے۔ 

 حمیرا جان اپنے ریپر کے ذریعہ خواتین کے مسائل اوراس کے حل پر بات کر رہی ہیں۔ 

حمیرا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں دوسری جماعت میں ہپ ہاپ سے متعارف ہوئی تھی اور تب سے میں گانے لکھتی اور گاتی رہی ہوں۔

خیال رہے کہ پچھلے سال انہوں نے  ایک ریپ مقابلہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا اور پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

حمیرا نے کہا کہ میرے گانے کا محور خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ خواتین کوان کاجائز مقام ملے، جس کی وہ حقدار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان مضبوط عزائم کے ساتھ اپنے خوابوں کو پورا کریں۔ اگر وہ ایسا کریں گے تو ایک دن ضرور وہ اپنے مقصد کو پالیں گے۔

 بلال احمد(پرنسپل آرمی گڈ ول اسکول مرگنڈ) نے کہا کہ انہیں اپنے اسکول میں ایسے باصلاحیت طلباء پر فخر ہے۔ ہم ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔