زکوٰۃکااستعمال مسلم طلباء کی اعلیٰ تعلیم کے لیے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-10-2022
زکوٰۃکااستعمال مسلم طلباء کی اعلیٰ تعلیم کے لیے
زکوٰۃکااستعمال مسلم طلباء کی اعلیٰ تعلیم کے لیے

 

 

محمد اکرم/حیدرآباد

زکوٰۃکے تعلق سے اب مسلم سماج میں رویہ بدل رہا ہے۔پہلےزکوٰۃ زیادہ تر مدارس میں استعمال کی جاتی تھیں۔اب اس رقم سے طلباء کو جدید تعلیم دے کر اچھی نوکریاں دلانے پر زور دیا جا رہا ہے۔ یہی نہیں، مستحق طلباء کے امکانات کا جائزہ لے کر،بہت سی زکوٰۃ فنڈنگ ​​ایجنسیاں بھی ان کے تخیل کی پرواز میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔

 انڈین مسلم ریلیف اینڈ چیریٹیز(آئی ایم آرسی)،یوایس(849 Independence Ave, Mountain View, CA 94043, United States)بھی ایسی ہی ایک ایجنسی ہے جو زکوٰۃ فنڈز سےکمیونٹی کے طلباء کی جدید تعلیم کے لیےمالی امداد فراہم کرنے کے لیے آگے آئی ہے۔

زکوٰۃ اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک ہے جو ہر مسلمان کو اپنی بچت کا 2.5 فیصد سماجی بہبود کے لیے ادا کرنے کا پابند کرتی ہے۔ پچھلے سال آئی ایم آر سی نے حیدرآباد کی فل اسٹیک اکیڈمی کے ساتھ مل کربہترکارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ 65 انجینئرنگ اور بی ایس سی (کمپیوٹر) گریجویٹ اعلیٰ آئی ٹی سافٹ ویئر کمپنیوں میں اچھی ملازمتیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

 آئی ایم آر سی نے اب 100 زکوٰۃ کے مستحق طلباء کوآئی ٹیاسکل ڈیولپمنٹ اسکالرشپ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی ایم آر سی اور ان کی ہندوستانی شاخ، سہایتا ٹرسٹ، ہر روز مزید چہروں پر مسکراہٹیں لانے کی کوشش کررہی ہے۔ وہ مسلم طلباء کوان کےکمفرٹ زون سے گروتھ زون میں لےجانے میں کافی حد تک کامیاب رہے ہیں۔

کئی سالوں کے دوران انہوں نے مواقع کے دروازے کھول کر تلنگانہ میں بہت سے غریب اور اوسط طلباء کی زندگیوں میں خوشی لائی ہے۔ آئی ایم آر سیہندوستان کے غربت زدہ علاقوں میں مسلمانوں اور اقلیتوں کی ضروریات کا جائزہ لیتا ہے اور ان کی ضروریات پر مبنی منصوبے تیار کرتا ہے۔

اس طرح کی کوششوں کی وجہ سے حیدرآباد کی بشریٰ نیئر ٹاٹا کنسلٹنسی سرویسس میں ملازمت حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں۔ وہ کہتی ہیں فل اسٹیک اکیڈمی میں تربیت نے مجھے اپنی دلچسپی کے شعبے میں اعتماد اور ملازمت کی مہارت حاصل کرنے میں مدد کی ہے۔

یہی نہیں بلکہ آئی ایم آر سی کی کوششوں سے تلنگانہ اور دیگر ریاستوں کے طلباء سیدہ ارجمند، بدرالاسلام، آمنہ تبسم، خواجہ واسیق، سید غضنفر،عبدالریاض، عائشہ معز، سلیمہ ارشد وغیرہ نے ویلیو لیبز، ایم ایس آر کاسموس، ٹی سی ایس، ویرزون، منڈٹری، اسکواڈ، کوگنی زینٹ ، انفوسیس، ایچ سی ایل، امازون  جیسی کمپنیوں میں نوکریاں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

ان میں سے زیادہ تر کو 4.5 سے 7 لاکھ روپے کا سالانہ پیکیج مل رہا ہے۔ طلباء کا کہنا ہے کہ صرف تین ماہ کی تربیت کے بعد ہم اچھی نوکری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ آئی ایم سی آر اور فل اسٹیک اکیڈمی کی طرف سے فراہم کردہ تربیت نے انہیں اپنے اختلافات، مایوسی اور مسترد ہونے اور ناکامی کے خوف پر قابو پانے میں مدد کی۔

ایک اچھی ملازمت کے حصول کے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے بروقت مالی امداد ملنے پروہ شکر گزار ہیں۔ یہ زکوٰۃ فنڈز کے ذریعے آئی ٹی سکل ڈویلپمنٹ کورسز میں طلباء کی ایک بڑی تعداد کی مدد کر رہا ہے۔

آئی ایم آر سی کے مطابق حالیہ دنوں میں زکوٰۃ کی رقم کو جدید تعلیم کے لیے استعمال کرنے کا رجحان اور قبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔عام طور پر زکوٰۃ کی رقم کا بڑا حصہ مدارس کو جاتا ہے۔ اب مسلم کمیونٹی میں جدید تعلیم کی سہولت کے لیے زکوٰۃ کے فنڈز کے استعمال کے بارے میں رویہ بدل گیا ہے۔

فل اسٹیک اکیڈمی کے شریک بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر اعجازاحمد کہتے ہیں کہ یہ غریب طلباء کی مدد کرنےاورکمیونٹی کی معاشی ترقی کو یقینی بنانے کا بہترین طریقہ ہے۔

مدد ٹرسٹ کے سی ای او سید انیس الدین کے مطابق کسی بھی شعبے میں مہارت وقت کی اہم ضرورت ہے، لیکن اچھی ملازمت کے حصول میں بہت سے مسائل ہیں۔ اس لیے ہم اپنے طلباء کو اچھی ملازمتیں حاصل کرنے کے لیے تربیت دینا چاہتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ مسلم نوجوان زکوٰۃ پروگرام کے تحت ٹرسٹ کی طرف سے دیے جانے والے فی طالب علم 15,000 روپے کا فائدہ اٹھائیں۔ اس پراجیکٹ پر اچھا رسپانس ملا ہے۔

فی الوقت آئی ایم سی آر 100 طلباء کو اسکالرشپ دینے جا رہا ہے۔ اس کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر ہے۔ تین ماہ کا کورس یکم نومبر سے شروع ہوگا۔ یہ کورس ان طلباء کے لیے ہے جنہوں نے بی سی اے، ایم سی اے، بی ایس سی مکمل کر لیا ہے۔

تعلیمی سال 2021 سے 2023 میں مختلف اسٹریمزمیں (کمپیوٹر) اور انجینئرنگ میں انہیں پلیسمنٹ اسسٹنس پروگرام کے تحت انٹرویو کے لیے تربیت دی جائے گی۔ تربیتی کورسز (DEVOPS+AWS)، ایم ای آر این (MERN -Full Stack Development) اور آزور( Azure Admin+Azure Devops) وغیرہ ہیں۔اگرچہ ان کورسزکی فیس بہت زیادہ 40,000 روپے ہے لیکنآئی ایم سی آرزکوٰۃ اسکالر شپ حاصل کرنے والوں کو صرف 5000 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

تین ماہ کے کورس اور انٹرن شپ کی تکمیل پر طلباء کو روزگار کی مہارت کی تربیت دی جائے گی، اعزاز احمد کہتے ہیں کہ اس بار ہم صرف ان طلباء کا انتخاب کر رہے ہیں جو زکوٰۃ فنڈنگ ​​کے اہل ہیں۔ اس کے لیے ہم ان کی آمدنی کی تفصیلات کی تصدیق کر رہے ہیں۔