سعودی خواتین کی گولف میں بڑھتی شمولیت متاثر کن ہے: شہزادی نورہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
سعودی خواتین کی گولف میں بڑھتی شمولیت متاثر کن ہے: شہزادی نورہ
سعودی خواتین کی گولف میں بڑھتی شمولیت متاثر کن ہے: شہزادی نورہ

 


ریاض:شہزادی نورہ بنت محمد الفیصل کا کہنا ہے کہ سعودی خواتین کے لیے سپورٹس بہت ضروری ہے، اس سے نئے مواقع فراہم ہوتے ہیں۔

شہزادی نورہ بنت محمد الفیصل نے رائل گرینز گولف اور کنٹری کلب کے دورے کے دوران خواتین کی گولف میں شمولیت کا جائزہ لیا۔ گولف کلب کے اپنے اس پہلے دورے میں شہزادی نورہ نے خود بھی گولف کلینک میں شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق شہزادی نورہ کا کہنا تھا کہ گولف کھیلنے کا تجربہ ان کی توقعات سے بھی زیادہ خوش گوار تھا۔ ’شاید مجھے اب سمجھ میں آیا ہے کہ لوگ کیوں گولف کے دیوانے ہوتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ سپورٹس سعودی خواتین کے لیے ضروری ہے، یہ نئے مواقع مہیا کرتا ہے نہ صرف کھلاڑیوں کے لیے بلکہ ان سعودی خواتین کے لیے بھی جن کے لیے سپورٹس انڈسٹری میں کام کے مواقع پیدا کیے گئے ہیں۔

’سعووی عرب میں گولف بہت ہی نیا کھیل ہے اور خواتین کی آرامکو ٹیم سیریز میں شمولیت اہمیت کی حامل ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’سنہ 2020 میں پہلی خواتین گھڑ سوار سعودی کپ مقابلے میں شرکت کے لیے سعودی عرب آئی تھیں جو ہمارے لیے بہت بڑی بات تھی، لیکن اب ہمارے اپنے پاس نوجوان سعودی گھڑ سوار خواتین موجود ہیں جنہوں نے یا تو خود ٹریننگ حاصل کی ہے اور یا پھر جوکی کلب کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ سپورٹس میں ایسی خصوصیات ہوتی ہیں کہ اس میں شرکت سے توجہ مرکوز کرنے، اہداف مقرر کرنے، ٹریننگ کرنے اور بڑی چیزوں کا حصول ممکن بنانے میں مدد ملتی ہے۔

گولف سعودی کے ماس پارٹسپیشن پروگرام کا مقصد سعودی عرب میں گالف کو فروغ دیناہے جب کہ گولف کے میدان میں سعودی خواتین کی شمولیت کے لیے آرامکو کمپنی نے ایک سال قبل لیڈیز فرسٹ کلب کا آغاز کیا تھا۔