تبسم حق کا اپنی جین فیملی کے ساتھ پہلا یادگاررمضان

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 23-04-2022
تبسم حق کا اپنی جین فیملی کے ساتھ پہلا یادگاررمضان
تبسم حق کا اپنی جین فیملی کے ساتھ پہلا یادگاررمضان

 

 

شائستہ فاطمہ/نئی دہلی

انٹرپرینیور تبسم حق کا اپنے سابق ساتھی سبودھ جین کے ساتھ بین المذاہب شادی کے بعد پہلا رمضان یادگار تھا۔ "پرانی دہلی میں میرے والدین کے گھر پر، ہم روزے کے مہینے میں ضرورت مند لوگوں کو کھانا دینے کے عادی تھے، اور میں سوچتی تھی کہ میں اسے یہاں کیسے کروں گی،" اس نے آواز دی وائس کو بتایا۔ جین سخت سبزی خور ہیں اور کچھ تو اپنے مذہبی عقیدے کے مطابق لہسن، پیازبھی استعمال نہیں کرتے ہیں۔

جب انھوں نے ٹیلی ویژن پروفیشنل ایک سابق ساتھی سبودھ جین سے اس کا تذکرہ کیا تو پورا خاندان ان کے گرد جمع ہوگیا۔ تبسم نے کہا، "میری ساس نے اس نیک کام شامل ہونے کی پیشکش کی اور اسی طرح بھابھی نے کھانا تقسیم کیا۔"

خاندان نے مقدس مہینے کے دوران بہت سارے لوگوں کو کھانا پیش کیا۔ یہ خاندان رمضان کے دوران لوگوں کو اس مسلم روایت کے حصے کے طور پر کھانا کھلانا جاری رکھے ہوئے ہے جو ان کی مسلمان بہو کی وجہ سے ان کے خاندان میں آئی ہے۔

"میں ابھی کھانا بنا رہی ہوں ڈارلنگ۔" تبسم کا جواب تھا جب آواز-دی وائس نے ان سے فون پر بات کی۔ وہ افطاری کے لیے کھانا بنا رہی تھی۔ 44 سالہ تبسم ایک صحافی سے کاروباری شخصیت ہیں۔ یہ تبدیلی ان کی شادی کے بعد آئی۔ دوکمپنیوں کی بانی ڈائرکٹر تبسم حق جب اپنے جین خاندان کے لیے کھانا پکاتی ہیں تو ان کے مذہبی عقیدے کا خیال رکھتے ہوئے پکاتی ہیں۔(جین خاندان میں گوشت،مچلھی سے پرہیز کیا جاتاہے۔)

تبسم نے مشرقی دہلی اپنی سسرال آنے کے بعدہی اپنے سسر کو کھودیا۔ جب کہ ان کی ساس،دماغی کینسر کے ساتھ طویل جنگ لڑنے کے بعد 2020 میں انتقال کر گئیں۔ تبسم،نے ایک ذمہ دار بہو کی طرح ، بستر پرپڑی اپنی بیمار ساس کی پوری محبت اور لگن سے دیکھ بھال کی۔ وہ جب ہسپتال میں تھیں تو تبسم سارا دن انھیں کھانا کھلانے اور مدد کرنے میں گزارتی تھیں اور شام کو ہی گھر واپس آتی تھیں۔

"سبودھ میری ریڑھ کی ہڈی ہیں، وہ میری طاقت کا ستون ہیں۔" ان کا جواب تھا، جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی مصروف طرز زندگی کے پیش نظر اپنے روزمرہ کے کام کیسے سنبھالتی ہیں۔ تبسم نے مزید کہا کہ میرے شوہر نے مجھے کبھی بھی کسی خاص عقیدے یا مذہب کی پیروی کرنے پر مجبور نہیں کیا۔ وہ میرے مذہب کا احترام کرتے ہیں اور مجھ پر مکمل بھروسہ رکھتے ہیں۔

awazurdu

تبسم حق ایک مسلم گھرانے میں پیدا ہوئیں اور پرورش پائی اور بعد میں 2008 میں سبودھ جین سے محبت کی شادی کی۔ ان کے دو بچے ہیں، ایک لڑکی اور ایک لڑکا۔ "میرے بچے میری رسومات میں میرا ساتھ دیتے ہیں، وہ مجھے یاد دلاتے ہیں کہ میں اپنی دعائیں پڑھوں۔"

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ ہر چیز کا انتظام کیسے کرتی ہیں تو وہ کہتی ہیں، "سچ کہوں تو جب آپ کے پاس معاون خاندان ہو تو کچھ بھی ممکن ہوتا ہے، میں ایک ملٹی ٹاسک ہوں، اس لیے انتظام میرے پاس آسانی سے آتا ہے۔" وہ کہتی ہیں، ’’مجھے اپنے خاندان کے لیے کھانا بنانا، انہیں کھانا کھلاناپسند ہے، وہ مجھ پر بھروسہ کرتے ہیں اور اس سے مجھے طاقت ملتی ہے،‘‘

اپنے مذہبی عقائد کے بارے میں بات کرتے ہوئے تبسم کہتی ہیں، ’’میں اللہ پر یقین رکھتی ہوں لیکن اللہ تعالیٰ کے ساتھ میرا رشتہ بہت ذاتی ہے، میں دن میں پانچ مرتبہ نماز نہیں پڑھ سکتی لیکن آیت الکرسی (قرآن کی ایک آیت) کی تلاوت کرتی ہوں۔ چاروں قل (قرآن کی چارسورتیں )پڑھتی ہوں۔

تبسم انسانیت کی خدمت میں یقین رکھتی ہیں اور صبر اور شکرکے قول پر عمل کرتی ہیں۔ "دوسروں کی رائے میرے لیے شاید ہی اہمیت رکھتی ہے، میں ایک اعلیٰ طاقت کی وجہ سے ہوں اور یہی میری حیثیت ہے،"

انہوں نے آواز دی آواز کو بتایا۔ رمضان کے دوران، وہ کھانا تیار کرتی ہیں اور ضرورت مندوں کو افطار کے لیے بڑے پیمانے پر کھانا پیش کرتی ہیں، وہ کہتی ہیں، ’’کچھ بھی ممکن ہے جب آپ کو اپنے ساتھی کا تعاون حاصل ہو… سبودھ ہر قدم پر میری مدد کرتے ہیں، وہ مجھے میرے عقیدے پر چلنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ میرے بچے بھی مجھے نماز پڑھنے اور سحری اور افطار کھانے کی یاد دلاتے ہیں۔